واشنگٹن : ائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے ، امریکا سے تجارتی معاہدہ مہینوں یا ہفتوں کی بات نہیں جلد ڈیل ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےامریکاکے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، آج امریکی وزیرخارجہ کےساتھ اہم ملاقات ہوئی، پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید فروغ پارہے ہیں ، امریکی وزیرخارجہ نے تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،امریکی صدر ٹرمپ نےکانگریس خطاب میں پاکستان کو سراہا، پاکستان نے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کیا، پاکستان عالمی امن کےلیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان بھارت کےدرمیان سیزفائرمیں کرداراداکیا اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کےساتھ سیکیورٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی اقداما ت پر بات ہوئی، امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں،امریکا کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جلد ٹریڈ ڈیل ہوجائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان امریکی کاٹن کا دوسرا بڑا خریدار ہے، پاکستان امریکی کسانوں کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے، امریکا کے ساتھ زراعت اور ٹیکسٹائل پر بھی بات ہوئی ہے، توانائی، کان کُنی، ٹیکنالوجی میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے پُرامید ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، دنیا کی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، تمام چیلنجز کےدوران امن کو نہیں بھولنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے، پاکستان ذمہ دار ملک ہےاور امن کی خواہش رکھتا ہے، جنوبی ایشیا میں امن ہمارے اوردنیا کےلیے اہم ہے، حکومت سنبھالنےکےبعد معاشی چیلنجز کاسامنا رہا، پاکستان نے معاشی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا اوع اصلاحات کےذریعے معاشی استحکام حاصل کیا
چین سے تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار اور امریکا دوست ہے، پاکستا ن نے ماضی میں امریکا چین کے درمیان پل کا کردار اداکیا، پاکستان اب بھی چین امریکا کےدرمیان پل کا کردارادا کرسکتا ہے، پاکستان کو اگرکہا جائے توچین امریکا کےدرمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی ’’بلاک پالیٹکس‘‘نہیں،امریکاچین سے دوستی ہے۔