(25 جولائی 2025): ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایشیا کپ کے انعقاد میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے بھارتی بورڈ کو حکومت کی طرف سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات حل ہوگئے ہیں اور شیڈول آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیا جا سکتا ہے، اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیڈول پر وقت مانگا تھا۔
ایشیا کپ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے، مجوزہ شیڈول میں معمولی رد و بدل کا امکان ہے جبکہ میچز متحدہ عرب امارات کے دو شہروں دبئی اور ابوظہبی میں رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔