پی ایس بی نے جرمنی ورلڈ یونیورسٹی گیمز سے 2 پاکستانی ایتھلیٹس کے فرار ہونیکا نوٹس لے لیا

جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس فرار، سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

(27 جولائی 2025): پاکستانی دستے کی جرمنی میں یونیورسٹی گیمز میں شرکت پر سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جرمنی میں منعقدہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025میں دو کھلاڑیوں کے لاپتہ یا فرار ہونے پر ٹیم آفیشلز کے انتخاب کے معیار، ڈسپلن اور لاجسٹک ایشوز کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کے لئے ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

  ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی ایس یو ورلڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں جن میں ٹیم آفیشلز کے انتخاب، نظم و ضبط، لاجسٹک مسائل اور دو کھلاڑیوں کے غائب ہونے جیسے سنگین نکات شامل ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ماسوائے ایک کوچ کے تما م ٹیم آفیشلز ایچ ای سی یا جامعات کے افسران تھے جس سے شفافیت پر سوال اٹھے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق، مقابلے کے دوران دو طالبعلم ایتھلیٹس کے لاپتہ یا فرار ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، خواتین کے ریلے ٹیم 4×400 مقابلوں کے لئے نااہل قرار دیا گیا، ایک جوڈو ایتھلیٹ نے کوچ اور مناسب مقابلہ جاتی یونیفارم کے مقابلوں میں شرکت کی۔

ان حقائق کی روشنی میں پی ایس نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی، تحقیقاتی کمیٹی ایچ ای سی کی جانب سے ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز کے انتخاب کے طریقہ کار، بنیاد اور شفافیت کا جائزہ لے گی ،کمیٹی دستے میں شامل ہر آفیشل کی ذمہ داریوں کا تعین گی کہ ان کی شمولیت مروجہ اصولوں کے مطابق تھی یا نہیں۔

کمیٹی دو ایتھلیٹس کے لاپتہ یا فرار ہونے کے حالات کی چھان بین، واقعات کا وقت وار جائزہ اور غفلت یا نااہلی کے ذمہ داران کی نشاندہی کرے گی۔کمیٹی خواتین ریلے ٹیم کی نااہلی کے اسباب کی تحقیق، تیاری، انتخاب یا نگرانی میں بھی کوتاہی کی بھی نشاندہی کرے گی۔