بنوں : پولیس نے دہشت گردوں کی تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی

بنوں : پولیس

پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کی تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں مشترکہ کارروائی کی۔

سی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کی سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس نے آپریشن کے دوران بم نصب کرنے والے دہشت گردوں پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا۔

ڈی پی اوعباس کلاچی کا کہناتھا کہ حملے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، تھانہ میریان کی حدود میں دہشت گردوں پر ڈرون حملہ کیا گیا

ڈی پی او بنوں سلیم عباس نے کہا کہ بنوں پولیس دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئےتیار ہے اور عوام کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئےوسائل بروئےکارلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

یاد رہے دو روز قبل بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بم چیک پوسٹ کے باہر دھماکے سے پھٹا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔