سنگاپور میں گاڑی اچانک پڑنے والے گڑھے میں جاگری جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے علاقے کٹانگ میں ٹریفک رواں دواں تھا کہ اچانک ایک گاڑی گڑھے میں جاگری جس کی ویڈیو دوسری گاڑی کے ڈیش بورڈ میں محفوظ ہوگئی۔
حادثہ سڑک کے قریب تعمیراتی کام کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی کو گڑھے سے باہر نکال کر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزدوروں نے خاتون کو گڑھے سے باہر نکالا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے سے ایک روز پہلے ہی علاقے میں پانی کی لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ایس سی ڈی ایف نے فیس بک پر ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ خاتون کو ان کے پہنچنے سے پہلے ہی سائٹ پر موجود کارکنوں نے بچا لیا۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم کارکنوں سے ان کی بہادری اور جان بچانے میں فوری کارروائی کو سراہتے ہیں اور ان سے ملاقات بھی کریں گے۔