نوجوان نے اسکریپ کا استعمال کرکے جہاز بنا دیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں دیہاتی نوجوان نے اسکریپ کا استعمال کرتے ہوئے جہاز بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے بغیر کسی فنڈ، لیب یا ڈگری کے بغیر اسکریپ کا استعمال کرتے ہوئے جہاز بنایا ہے۔

نوجوان لڑکے نے ضائع شدہ پرزوں کا استعمال کرکے جہاز تیار کیا جس نے پورے گاؤں کو دنگ کردیا۔

کباڑ سے بنائے گئے جہاز کی سواری کرتے بھارتی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے انٹرنیٹ صارفین ناصرف پسند کر رہے ہیں بلکہ بغیر کسی سہولت کے جہاز بنانے پر دیہاتی لڑکے کو داد بھی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہارورڈ یونیورسٹی اس نوجوان کو مفت میں تعلیم فراہم کرے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ دیگر ریاستیں ’سیارہ‘ دیکھنے میں مصروف ہیں اور بہار نے ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے۔‘

تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میں ایئر انڈیا کے بجائے اس میں سفر کرنے کو ترجیح دوں گا۔‘