پاکستانی اسپنر اسامہ کا وورسٹر شائر سے ٹی 20 سیزن کے لیے تین سال کا معاہدہ طے پاگیا۔
ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے اسپنر اسامہ میر کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کلب کے مطابق معاہدے کے تحت اسامہ میر کو 2026 کے سیزن میں وورسٹر شائر ریپڈز کی بطور بیرون ملک نمائندگی کریں گے اور وہ اگلے دو ایڈیشنز کے لیے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے۔
ووسٹر شائر کا کہنا ہے کہ معاہدے کا پہلا سال کلب کے بیرون ملک کھلاڑیوں کے کوٹے کے حصے کے طور پر ہوگا جبکہ دو یا تین سالوں میں وہ رہائشی قواعد و ضوابط کی وجہ سے مقامی کھلاڑی کے طور پر کوالیفائی کریں گے۔
اسامہ میر نے اس سے قبل 2023 کے سیزن میں بھی ووسٹر شائر کی نمائندگی کی تھی۔
گزشتہ سال بھی اسامہ کو ووسٹر شائر کی نمائندگی کرنا تھی لیکن کاغذی کارروائی میں ناکامی کی وجہ سے ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن والش کو شامل کیا گیا تھا۔
ووسٹر شائر کلب کے سی ای او ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ ہم اسامہ کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہیں، وہ اعلیٰ کیلیبر کے کھلاڑی ہیں۔