بھارت کا غرور اس کو لے ڈوبا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دفاعی چیمپئن فائنل کی دوڑ سے باہر آخری نمبر پر پہنچ گیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن برطانیہ میں کھیلا جا رہا ہے اور ابتدائی راؤنڈ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ تاہم پہلے ایڈیشن کی فاتح اور ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن ٹیم بھارت اپنے ہی دام میں ایسی پھنسی کہ فائنل کھیلنا تو دور کی بات، اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
ڈبلیو سی ایل میں 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ہر ٹیم نے ابتدائی راؤنڈ میں پانچ، پانچ میچز کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ چیمپئنز اور انگلینڈ چیمپئنز نے اپنے تمام میچز کھیل لیے ہیں۔ پاکستان چیمپئنز، آسٹریلیا چیمپئنز، ویسٹ انڈیز چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کا ایک ایک میچ باقی ہے۔
بھارت چیمپئنز نے ٹورنامنٹ کا آغاز روایتی حریف پاکستان چیمپئنز سے مقابلے کے ساتھ کرنا تھا، لیکن میچ سے کچھ دیر قبل کچھ بھارتی لیجنڈز کھلاڑیوں نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر دیا اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔
بھارت کے اس بچکانہ فیصلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنے اگلے تینوں میچ ہار چکی ہے اور صرف ایک میچ باقی ہے۔ پاکستان سے میچ نہ ہونےکی وجہ سے صرف ایک پوائنٹ رکھنے والے بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔
ڈبلیو سی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقہ نے پانچ میں سے چار میچز جیت کر فائنل فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان چیمپئنز کی بھی فائنل فور میں انٹری یقینی ہے۔ گرین شرٹس نے تین میچ جیتے ہیں جب کہ ایک میچ باقی ہے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔ جب کہ بھارت آخری میچ جیتے یا ہارے اس کے فائنل فور میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
https://urdu.arynews.tv/wcl-2025-indian-cricketers-shahid-afridi/