لیسٹر: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، گرین شرٹس گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان چیمپئنز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلےمیں پہنچ چکا ہے۔
پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف 8ویں اوور میں حاصل کیا، اوپنر شرجیل خان32 اور صہیب مقصود 28 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے کھیل کر صرف 74 رنز اسکور کیے، پوری آسٹریلین ٹیم 12ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا چیمپئنز کے 9 بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
سعید اجمل نے کینگروز کےخلاف شاندار بولنگ کی، انھوں نے 16 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم نے 2، سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
https://urdu.arynews.tv/wcl-2025-pakistan-champion-beat-westindies-champions/