بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم نے اپنے بچوں سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے اور دونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران قاسم اور سلیمان نے امریکا میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاست میں گزشتہ کئی روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کی آمد کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں، اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے مختلف موقف سامنے آ رہے تھے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک میں شامل ہوئے تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اور پھر ان کو برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کرائے گا۔

’’بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آ کر تحریک میں حصہ لیا تو انھیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کرا پائے گا‘‘

سلیمان اور قاسم کی پاکستان آمد پر گرفتاری کی دھمکیوں پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔

https://urdu.arynews.tv/jemima-slams-govt-over-threat-to-imrans-sons/