بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ میں آرچر کو کیوں‌ نہ کھلایا جائے؟ سابق کرکٹرز نے وجہ بتا دی

سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین اور اسٹیورٹ براڈ نے اوول ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کو خطرے میں ڈالنے سے خبردار کردیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسٹیورٹ براڈ اور ناصر حسین نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کو منتخب کرتا ہے تو انہیں نئی انجری کے خطرے میں ڈالے گا۔

جوفرا آرچر کہنی اور کمر کی انجری پر قابو پانے کے بعد چار سال بعد ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

بھارت اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرسکتا ہے تاہم براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو جوفرا آرچر کی طویل مدتی فٹنس کو ترجیح دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جوش ٹونگ نے سیریز میں ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کیا لیکن آپ پاس آرچر کا متبادل ہوسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: جوفرا آرچر نے کس پاکستانی کھلاڑی کو فیورٹ قرار دیا؟

واضح رہے کہ انگلینڈ نے فاسٹ بولر آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

کرتس ووکس اور برائیڈن کارس نے چاروں ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ فائنل ٹیسٹ میں دستیاب ہونے کی کوشش کریں گے۔

گس اٹکنسن کا آخری ٹیسٹ میں شمولیت کا امکان ہے، اور انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کی وجہ سے جوفرا آرچر کو آرام دے سکتا ہے۔