اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ دو بچے کافی ہیں، شوہر بھی بچہ ہوتا ہے جسے آپ پال رہے ہوتے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
مریم نفیس نے کہا کہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی بہت ہیں، ٹوٹل دو ہوتے ہیں، آپ اپنے شوہر کو بھی پال رہے ہوتے ہیں ایک بچہ تو وہ ہوتا ہی ہے۔
اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں کبھی گھر والوں نے جلد شادی کرنے کا نہیں کہا جب کہ ماضی میں وہ خود بتا چکی ہیں کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ 19 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔
یہ پڑھیں: اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 سال عمر ہونے پر اس وقت شادی کی جب انہیں اپنی پسند کا اچھا لڑکا ملا۔
مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ ان میں اور ان کے شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے۔
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے ایسا کہنے پر وہ بھی ہر جگہ بولتی ہیں کہ ہاں ان کے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، وہ ایک بچے کو پال رہی ہیں، وہ شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کار امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی، اس وقت اداکارہ کی عمر 30 سال تھی۔