امریکا نے برطانیہ میں جوہری ہتھیار تعینات کر دیئے

معروف کاروباری جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ امریکا نے 15 سال بعد برطانیہ میں جوہری ہتھیار تعینات کر دیئے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی طیارہ نیومیکسیکو کے ایئربیس سے برطانیہ پہنچ گیا ہے امریکی طیارہ بی61-12 تھر مونیوکلیئر بم لےکر برطانیہ پہنچا ہے۔

بی61-12 بم جدیدترین امریکی جوہری ہتھیار تصور کیے جاتے ہیں۔ امریکی جوہری ہتھیار 2008 کے بعد پہلی بار برطانیہ میں تعینات کیےگئے ہیں۔

سابق نیٹو عہدیدار کا کہنا ہے کہ طیارے کا ٹرانسپورٹ ریکارڈ آن رکھنا روس کےلیے پیغام تھا برطانوی فضائی اڈے پر امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی معمولی بات نہیں۔

بلومبرگ کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے جوہری ہتھیاروں کی منتقلی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ برطانیہ 12 نئے ایف 35 اے طیارے حاصل کر رہا ہے جو امریکی بم لے جا سکتے ہیں۔