حج 2026 کتنے کا ہو گا؟ درخواستیں دینے کی تاریخ کا اعلان

سعودی عرب: حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ کا موسم دن میں 47 ڈگری تک ہوگا، محکمہ موسمیات

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج پالیسی 2026 کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کا بینہ نےنئی حج پالیسی 2026 کی منظوری دی ہے جس کے بعد 4 اگست سے حج درخواستوں کی وصولی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کےلئے مختصر پیکج بھی دیا جائے گا جب کہ 12سال سے کم عمر کے بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

سرکاری حج کا تخمینہ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے  ہے اور حج خراجات کی پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے سے جمع ہو ں گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کے لیے سال 2026 کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں لانگ اور شارٹ حج کا پیکیج پہلے کی طرح ہو گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت 1لاکھ 19ہزار 210 کا کوٹہ ہے جب کہ پرائیویٹ اسکیم کیلئے 60 ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر سردار یوسف کے مطابق حج 2026 کے لیے 29 جولائی تک 313,000 افراد نے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔