واشنگٹن (31 جولائی 2025): امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز پارٹی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے بل کو مسترد کر دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں دو بل منظوری کیلیے پیش کیے گئے جن کا مقصد اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا تھا کیونکہ وہ غزہ میں نہ صرف فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے بلکہ امداد بھی روک رکھی ہے۔
دونوں بل ورمونٹ سے آزاد سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش کیے جن کی 73 میں سے 24 اور 70 میں سے 27 ارکان نے حمایت کی، ایوان میں کُل سینیٹرز کی تعداد 100 ہے۔
بلوں کی حمایت ڈیموکریٹس پارٹی نے کی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز پارٹی نے مخالفت کی۔
Netanyahu is a disgusting liar.
Children are starving to death.
The United States cannot continue to supply his racist government with hundreds of millions of dollars in military aid that is used to kill innocent people.
— Bernie Sanders (@BernieSanders) July 30, 2025
اس کے باوجود سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ڈیموکریٹس کی اکثریت نے اس بار حمایت کی، وقت بدل رہا ہے امریکی عوام غزہ میں بھوک سے مرنے والے بچوں کیلیے اربوں خرچ نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس اس مسئلے پر آگے بڑھ رہے ہیں اور میں مستقبل قریب میں ریپبلکن کی حمایت کا منتظر ہوں۔