اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کوہ پیمالاراڈالمئیرکےاندوہناک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ،مداحوں اور جرمن عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جرمن کوہ پیمالاراڈالمئیر کے اندوہناک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لاراڈالمئیر گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں، نامورکوہ پیما دنیا بھر کے ایتھلیٹس کے لیے مشعل راہ تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے لاراڈ المئیر کے اہلِ خانہ،مداحوں اورجرمن عوام سےاظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں : گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی جرمن کوہ پیما کی لاش مل گئی
گذشتہ روز گلگت بلتستان میں ہوشے ویلی لیلی پیک پر 2 جرمن خواتین کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئیں تھیں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا تھا کہ حادثہ بلتستان گنگچھے ویلی کی لیلی پیک پرپیش آیا، جرمن اولمپک چیمپئن لوراڈ اہلمائر پتھروں کی سلائیڈنگ کی زد میں آئیں اور شدید زخمی حالت میں لاپتہ ہوگئی جبکہ جرمن خاتون کوہ پیما کروس مرینہ کو رسی کے ذریعے ریسکیو کرلیا تھا۔
بعد ازاں گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی جرمن کوہ پیما کی لاش مل گئی تھی، لوورا زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوئیں۔