لاہور (31 جولائی 2025): پنجاب حکومت نے اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے نئی وزارت (منسٹری) تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 گزشتہ روز منظور ہوا جس کے متن میں کہا گیا کہ پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیر اعلیٰ کے نمائندے کے پاس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ
متن میں کہا گیا کہ ترمیمی بل میں کونسل کا سیکریٹری صنعت کو ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز لگانے کی تجویز ہے، نئے ارکان میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور سہولت بازار سربراہان شامل ہیں۔
ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 کی حتمی منظوری گورنر دیں گے۔