جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز  فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

بمراہ کے ساتھ شردل ٹھاکر اور انشول کمبوج کی باہر بیٹھیں گے جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا اور آکاش دیپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت اولڈ ٹریفورڈ میں پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ دھرو جورل اس سیریز میں پہلی بار وکٹ کیپنگ کریں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریگولر کپتان بین اسٹوکس کندھے کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ان کی جگہ اولی پوپ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

اسپنر لیام ڈاسن، جوفرا آرچر اور برائیڈن کارس کو آرام دیا گیا ہے، گس اٹکنسن، جوش ٹونگو اور جیمی اوورٹن آئے اور نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل نے اسٹوکس کی چھوڑی ہوئی جگہ کو پُر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پوپ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں جبکہ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون

بھارتی ٹیم میں یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھرسن، شبمن گل (کپتان)، کرون نائر، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجا، دھرو جورل (وکٹ)، پرسید کرشنا، آکاش دیپ، محمد سراج شامل ہیں۔