ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو 71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

پنلاس کاؤنٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف سابق ریسلر ہوگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہوگن کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ٹشو کو نقصان پہنچا، انہیں دل کی ایک بیماری ایٹریئل فبریلیشن لاحق تھی جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔

مزید یہ کہ معروف ریسلر کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس) کو متاثر کرتی ہے۔

ان کے مداحوں کے لیے یہ بات حیران کن تھی کیونکہ ان کی بیماری سے متعلق معلومات پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریسلر ہوگن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کیدوریکے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہوگن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھودیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہلک ہوگن صحیح معنوں میں ”میگا“ کے حامی تھے، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔