سلمان کی ’سکندر‘ کے ڈائریکٹر  نے فلم کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ڈائریکٹر اے آر مروگا دوس نے فلم کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی۔

جنوبی ہند کے فلمساز اے آر مروگادوس نے بالی ووڈ میں ریمیک کے لیے مشہور ہیں جن میں گجنی، ہالیڈ؁، اور اکیرا شامل ہیں اب انہوں نے سکندر کی ناکامی ہندی سمجھنے کو قرار دیا ہے۔

ایکشن تھرلر فلم ’مدھراسی‘ کی تشہیر کے دوران انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی مادری زبان میں فلمیں بناتے ہیں تو اس سے ہمیں طاقت ملتی ہے ہم جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہورہا ہے، ایک بار کے لیے میں تیلگو فلمیں لے سکتا ہوں لیکن ہندری ہمارے لیے کام نہیں کرسکتی۔

فلمساز نے کہا کہ جب ہم اسکرپٹ لکھتے ہیں، وہ اس کا انگریزی ترجمہ کرتے ہیں پھر اس کا ہندی میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔

یہ پڑھیں: تمام تر تنقید کے باوجود سلمان خان کی فلم "سکندر” 200 کروڑ کمانے میں کامیاب

اے آر مروگادوس نے کہا کہ ہم صرف اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن ہمیں اس بارے میں قطعی طور پر یقین نہیں ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ جب آپ کسی نامعلوم زبان اور جگہ پر فلم بناتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ معذور ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ کے ہاتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اصل طاقت ان کی اپنی ثقافت اور زبان میں ہے۔

واضح رہے کہ سکندر میں سلمان خان کے سازتھ رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھایا، دیگر کاسٹ میں کاجل اگروال، اجینی دھون، پراتک ببر، شرمن جوشی اور ستیہ راج شامل تھے۔

میگا بجٹ فلم سکندر سامعین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی۔