اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے نئی تصاویر کے ساتھ مداحوں کے لیے دلچسپ پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ڈانس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم اب حرا مانی نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو پتا لگا ہے۔‘

حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’اپنے اندر کے بچے کو مت مارو جو صرف چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔‘