اسلام آباد (02/08/2025) دارالحکومت اسلام آباد لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد ، لاہور سمیت دیگر پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 102 کلومیٹر تھی۔
اس کے علاوہ پشاور شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، مالاکنڈ، مردان، ہری پور، ہنگو، ضلع مہمند، شانگلہ، میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں جھٹکے میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھروں میں سوئے ہوئے جاگ گئے اور خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زمین لرزنے کے بعد تیز بارش
زلزلے کے بعد اسلام آباد شہر اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا
اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پور شہر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ مری، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیروز والا مرید کے، ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پیما مرکز کے مطابق مذکورہ جھٹکے 2 رات بج کر4منٹ پر محسوس کیے گئے، افغانستان اور تاجکستان کے علاقوں میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے مختلف علاقوں میں یہ جھٹکے تواتر کے ساتھ محسوس کیے گئے تھے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ یہ جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں۔