جہلم(3 اگست 2025): تھانہ ڈومیلی کی حدود میں پولیس انسپکٹر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ ڈومیلی کی حدود میں پولیس انسپکٹر کو گھر میں قتل کردیا گیا، انسپکٹر راجہ ظہور کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، انسپکٹر راجہ ظہور تھانہ منگلا میں انویسٹی گیشن آفیسر تھے۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو گھر کے بجائے چیک پوسٹ بابو صابو پر تعیناتی کے دوران معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ملزم کو ڈولفن ٹیم نے گرفتار کر لیا، اور اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر قانون نافذ کرنے کی کوشش میں جان سے گئے۔