عدنان صدیقی کی بانسری بجانے میں مہارت نے سب کو دنگ کردیا

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی رہائش گا پر شوبز صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔

صحافیوں کے ساتھ سیشن میں اداکار عدنان صدیقی نے بانسری کی دھن پر نہ صرف خوبصورت ملی نغمہ سنایا بلکہ مشہور گانوں کی دھن بھی بجائی، عدنان صدیقی کی طرف سے یوں مہارت کے ساتھ بانسری بجانے پر صحافیوں اور دیگر لوگوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی۔

عدنان صدیقی نے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغمہ ‘یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے’ کی زبردست دھن بجا کر لوگوں کا لہو گرمایا، وہاں موجود لوگوں نے اداکار کے دھن بجانے پر مل کر ملی نغمہ بھی گایا۔

عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور زمانہ ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ جس میں انھوں نے ایک ولن کار کردار بڑی عمدگی سے نبھایا تھا، عدنان نے اس کے او ایس ٹی کی دھن بجا کر بھی داد سمیٹی۔

عدنان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب وعدہ کرتے ہیں کہ ہم وہ پاکستان دیکھیں جس کا ہم نے خواب دیکھا تھا، کڑی سے کڑی بنتی جائے اور پاکستان ترقی کرتا جائے۔

اس موقع پر معروف اداکار اعجاز اسلم بھی موجود تھے، جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ ہم لوگ بہت بچپن میں بہت زبردست طریقے سے 14 اگست کو مناتے تھے، پورا محلہ جھنڈیوں سے سجایا جاتا تھا، اس روایت کو ہم نے آگے اپنے بچوں میں بھی جاری رکھا۔

https://urdu.arynews.tv/adnani-slams-kriti-sanons-akhiyaan-de-kol-reshma-classic-song/