سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کل جب میئر 20ارب مانگیں گے تو وہ کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں، ایم کیو ایم کے سابقہ گورنر کے دور میں کےفور کا ڈیزائن خراب ہوا، کامران ٹیسوری صاحب وہ دستاویز گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گی۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ مشرف دور میں کےالیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی، ایم کیو ایم کے سیکٹروں، یونٹوں سے کےالیکٹرک کوآسانی فراہم کی گئی۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر صاحب نے صحیح فرمایا کہ یہ شہر بھتہ خوروں کا تھا، اب کراچی کے شہری سیاسی شعور رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بالآخر گورنر سندھ صاحب کی زبان پر اصل بات آگئی، صاحب کہلا کے واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا، بھائی کا لقب لے کے شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے، سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں تمام بچے پڑھ سکتے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/governor-sindh-claims-forty-billion-rupees-from-the-federal-government-for-karachi/