سڈنی : آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری نے گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ، برفباری سے سڑکیں، گاڑیاں اور گھربرف سے ڈھک گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں وقفے وقفے سے جاری برفباری نے مشرقی علاقوں کو سفید چادر میں لپیٹ لے لیا اور مشرقی علاقوں میں برفباری کا گزشتہ 20 بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
برف سے سڑکیں، گاڑیاں اور مکانات ڈھک گئے، جبکہ معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔
حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی جبکہ متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئیں، ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں20 انچ تک برف پڑچکی ہے۔
شدید موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں، جبکہ موصلاتی نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک خراب موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔