گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جان سے گئے

بھارت: گاڑی نہر میں گرنے سے11افراد ہلاک، 4 زخمی

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، گاڑی نہر میں گرنے سے کم از کم 11 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے، حادثے کا شکار افراد قریبی مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 15افراد سوار تھے، جن میں چند خواتین بھی شامل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکومت نے ہلاک افراد کے اہلخانہ کو فی کس 5 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر ریسکیو کارروائیوں کے لیے فوری امدادی ٹیمیں روانہ کر دی تھیں۔

اس سے قبل سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل تھی۔

جِن (بھوت) کا بچہ کہہ کر خاتون نے 2 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا!

حادثہ منڈی بہاالدین روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں تیز رفتار گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر اپرجہلم میں گری، ایک خاتون کو ریسکیواہلکاروں نے بچالیا تاہم چھ ماہ کی نائبہ خالد کی تلاش جاری ہے۔