شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عذرا محی الدین کا کہنا ہے کہ میں نے دعا کی کہ بڑھاپے کی اولاد ہے بیٹی کی پیدائش ہو بیٹے تو آج کل رخصت ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عذرا محی الدین نے کہا کہ میں نے دعا کی کہ میری بیٹی ہو جو میرا خیال رکھے پھر میری دعا پوری ہوئی تو گائناکالوجسٹ نے کہا کہ اب شکر کرو کہ ورنہ آپ مجھے ہی ڈانٹا شروع کردیتیں۔
انہوں نے کہا کہ میں رشتوں کو قائم رکھنے کے لیے آؤٹ آف دے جاتی ہوں لیکن ایک دفعہ کوئی دراڑ پڑ جائے تو پھر وہ رشتہ جڑ نہیں سکتا۔
عذرا محی الدین نے کہا کہ میں فیلڈ میں اتفاقاً آْگئی اور اداکاری کا شوق نہیں تھا، میں روٹین والی زندگی نہیں گزارتی، دوستوں کے گھر جاتی ہوں اور آپ کا اخلاق اچھا ہوگا تو آپ کے یہاں جاؤں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بہت زیادہ ڈسپلن ہوں، ٹشو پیپر جیسے جہاں رکھا ہے وہی رکھا ہونا چاہیے، شوہر بھی پرفیکشنسٹ تھے تو میں بھی ان کے رنگ میں رنگ گئی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامیابی لوگوں میں مشہور ہونا نہیں اپنی ذات سے مطمئن ہونا ہے۔
عذرا محی الدین نے کہا کہ آج کل منفی چیزیں بہت زیادہ ہیں اور لوگ لکھنے سے پہلے یہ نہیں سوچتے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ لوگ سوچیں گے کہ آپ کی تربیت کیسی کی گئی ہے۔