حکومت نے اسکول ٹیچرز کیلیے انعام کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت کا اسکول ٹیچرز کیلیے انعام کا اعلان

لاہور (5 اگست 2025): حکومت نے طلبہ کے امتحانات میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے پر اسکول ٹیچرز کیلیے انعام کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ وہ تمام قابل احترام اسکول ٹیچرز جنہوں نے مستقل طور پر طلبہ کے بہترین نتائج کیلیے محنت کی انہیں انعام سے نوازا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے والے وہ اسکول ٹیچرز فکر مند ہو جائیں جن کے طلبہ ہر سال ناکام ہو جاتے ہیں۔

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کا مذکورہ بیان پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان ہونے سے کچھ روز قبل سامنے آیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بائیس) لاہور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔

254012 طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جبکہ ان میں سے 165912 کامیاب قرار پائے۔