سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

لاہور : پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں 130 نکات پر مشتمل وسیع ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں عوامی فلاح، تعلیم، صحت، سیفٹی، سرمایہ کاری، فلڈ ریلیف اور گورننس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دی، جب کہ جیلوں میں قیدیوں کے لیے انڈسٹری کے قیام اور مزدوری کے بدلے اجرت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں جیلوں میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

کسان کارڈ اسکیم کی شاندار کامیابی کے بعد بتایا گیا کہ 6.9 لاکھ کسانوں کو 93 ارب روپے جاری کیے گئے، جن میں سے 47 ارب زرعی مداخل پر استعمال ہو چکے ہیں۔ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کے تحت نئے ٹریکٹر ساز کارخانوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پٹرول پمپ کے قیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت سرمایہ کار صرف 6 دستاویزات جمع کروا کر این او سی حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تاریخی اقدام قرار دی گئی۔

اس کے علاوہ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم 90 روز کے اندر پنجاب بھر میں نافذ کرنے اور ایکسل روڈ مینجمنٹ کا فوری نفاذ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ واسا کا دائرہ کار مزید 13 شہروں تک بڑھانے اور 5 ڈویژنز میں اس کے قیام کی منظوری دی گئی۔

Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت