متحدہ عرب امارات اور مالڈووا نے حال ہی میں شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی طرف سے مالڈووا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Mihai Popșoi کا استقبال کرنے کے بعد باہمی ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت اماراتی شہریوں کو اب مالڈووا میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی، پاکستانی اور بنگلا دیشی تارکین وطن کو مالڈووا جانے کے لیے اب بھی ویزا درکار ہوگا۔
مالڈووا کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان ممالک کے شہریوں کے لیے "جمہوریہ مالڈووا کے علاقے میں واقع کسی ہوائی اڈے کے بین الاقوامی ٹرانزٹ ایریا سے گزرتے وقت” ہوائی اڈے کا ٹرانزٹ ویزا رکھنا ضروری ہے۔
وزارت کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے شہریوں کو مالڈووا میں داخلے کے ویزے کے اجراء کے لیے دعوت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ویزا کی قونصلر فیس 20 یورو ہے جبکہ مختصر قیام کے سیاحتی ویزا کی قیمت 30 یورو ہے۔