بنگلا دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہونگے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کے عبوری سربراہ محمد یونس نے بنگلہ دیشی عوام سے خطاب میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا، عبوری رہنما محمد یونس نے انتخابات سے پہلے اقتدار چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔
محمد یونس نے کہا کہ فروری 2026 میں انتخابات کی تجویز چیف الیکشن کمشنر کو دی جائےگی، انتخابات کے بعد اگلا مرحلہ منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہے۔
محمد یونس بنگلہ دیش امریکا کو بیچ رہے ہیں، شیخ حسینہ
پہلے اپریل میں انتخابات کا کہا گیا تھا، سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر فروری کے مہینے میں انتخابات کا اعلان سامنے آیا ہے۔
بنگلہ دیشی عبوری رہنما محمد یونس نے کہا کہ تمام شہریوں کےلیے پُرامن اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائیں گے، ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم نیا بنگلہ دیش تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں۔
https://urdu.arynews.tv/bangladesh-leader-muhammad-yunus-threatens-resign/