لاہور: یمن سے پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچنے والوں میں سے ایک سو چونتیس مسافر خصوصی پرواز سے لاہور پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ساتھ ان کے عزیزواقارب کی خوشی دیدنی تھی، یمن میں پاکستانی نیشنل اسکول کی ذمہ دارخاتون نے کہا کہ محصورین کا اسکول میں ہرممکن خیال رکھا گیا، پاکستان نیشنل اسکول کے وائس چئرمین نے حالات بہتر ہونے کے بعد یمن واپسی کا ارادہ ظاہر کیا۔
ایک مسافر کا کہنا تھا کہ وہ موت کے منہ سے بچ کر آئے ہیں، مسافروں کے اہل خانہ نےاپنے پیاروں کا استقبال گلاب کی پتیاں نچھاورکرکےاور مٹھائی کھلا کر کیا۔
اس سے قبل پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے آنے والے ا ڑسٹھ پاکستانیوں کو لے کرلاہور سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔
پی آئی اے کی خصو صی پرواز محصور پاکستانیوں کو لے کر لاہور سےاسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔
پی آئی اے حکام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے مسافروں کا والہانہ استقبال کیا۔۔ مسافروں کے اہل خانہ نےاپنی خوشی کا اظہار ہار پہنا کراور مٹھائی کھلا کرکیا۔