پاکپتن میں چھاپے کے دوران پولیس افسر نے خاتون کو تھپڑ مار دیا

پنجاب کے شہر پاکپتن میں چھاپے کے دوران اے ایس آئی نے خاتون کو تھپڑ دے مارا۔

پاکپتن میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے ایس آئی ملک اعجاز کی چھاپے کے دوران تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو پولیس افسر کو تھپڑ اور لاتیں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے ملک اعجاز کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈی پی جاوید چدھڑ کا کہنا ہے کہ پولیس خواتین کے تحفظ کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن پر خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔