سعودی عرب کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟

سعودی عرب کے کونسے علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے؟

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں وسط اگست تک درمیانے سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حالیہ رپورٹس اور تجزیوں سے واضح ہو رہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجن کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

بیان کے مطابق ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور حائل میں بھی بادل چھائے رہنے کی توقع ہے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

قومی مرکز نے مملکت میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی تازہ صورت حال جاننے کے لیے محکمے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی رپورٹس اور ہدایات کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔

دوسری جانب بھارت اُترکاشی میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث حالات مزید خراب ہوگئے، یاترا کے لئے نکلنے والے تقریباً 500 یاتری لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتریوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا، جس سے انتظامیہ اور اہل خانہ کی فکر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی

بھارت میں پرتاپ نگر کے ایم ایل اے کے مطابق انہیں مہاراشٹر سے ان کے دوست نے اطلاع دی ہے کہ اُترکاشی اور گنگوتری کے درمیان پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے 24 یاتریوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملبے سے ڈھکی جگہوں پر لوگوں کی تلاش کے لیے کھوجی کتوں اور ڈرون سروے کی مدد لی جا رہی ہے۔