فیصل آباد: اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون گرفتار

سفاک بیوی

فیصل آباد(8 اگست 2025): پولیس نے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان سے پانچ لاکھ روپے لے کر عدالت میں منحرف ہونے والی خاتون اقصیٰ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ کے دو ساتھی فرار ہوگئے جبکہ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ اقصیٰ نامی خاتون نے خود کو چک نمبر چار کشمیر پل کی رہائشی ظاہر کر کے ایک ماہ قبل جڑانوالہ کے رہائشی عدنان اور دانش سمیت تین افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقصیٰ ملزمان سے پانچ لاکھ روپے وصول کر کے عدالت میں منحرف ہو گئی تھی اور اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی

اقصیٰ نے پولیس کو اپنا جعلی شناختی کارڈ نمبر اور معلومات فراہم کیں، بعدازاں اقصیٰ اور اس کے دو ساتھی نوید اور ساجد عدالت کے باہر ملزم دانش کے رشتے دار سے باقی رقم وصول کر رہے تھے۔

اسی دوران تفتیشی افسر انسپکٹر ثنا نے اقصیٰ کو گرفتار کر لیا جبکہ نوید اور ساجد پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہو گئے، تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ پیپلزکالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔