کراچی : تمام تعلیمی اداروں میں 15 اگست کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس سے بچے طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمعہ 15 اگست 2025 کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعطیل چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے دی جا رہی ہے، جو ہر سال مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور عملے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ چہلم کے مذہبی اجتماعات میں شرکت اور سیکیورٹی انتظامات میں آسانی حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر مجالس، جلوس اور دیگر عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے