ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم کا آفیشل فوٹو شوٹ (ویڈیو)

ٹرینیڈاڈ (8 اگست 2025): ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا قومی جرسی میں آفیشل فوٹو شوٹ ہوا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ تینوں میچز اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ آج پہلے میچ کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا۔

سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں قومی جرسی میں آفیشل فوٹو شوٹ کرایا، جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، صائم ایوب، نسیم شاہ، محمد حارث سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ کرایا۔

کسی کھلاڑی نے سادہ انداز اپنایا تو کسی نے فوٹو شوٹ میں ایکشن دکھائے اور کسی نے نٹ کھٹ انداز اختیار کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز ویسٹ انڈیز کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اگر میزبان ٹیم یہ سیریز ہاری تو اس کے ورلڈ کپ 2027 کھیلنے کی امیدوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/west-indies-lose-the-odi-series-to-pakistan-then-what-will-be-happen/