اسٹیٹ بینک نے حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔
یہ پڑھیں: حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔