اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاہدہ کرانے میں صدرٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فریقین کو قریب لانے اور معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔
Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.S. President Donald J. Trump @realDonaldTrump
This landmark development marks the dawn of a new era of peace,…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025
وزیراعظم کا کہنا تھا جنوبی قفقاز ایک ایسا خطہ ہے جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، اس معاہدے سے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گا۔
مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا
خیال رہے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بارپھر پاکستان اوربھارت میں ہونےوالی جنگ بندی کرانے کاتذکرہ کرتےہوئےبتایاکہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، آسمان پر طیارے گرائے جا رہے تھے، میں نے کہا لڑائی نہیں تجارت کروں ، میں جنگیں نہیں چاہتاامن اور تجارت چاہتا ہوں۔