کراچی(10 اگست 2025): شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہیں، تیز دھوپ کے ساتھ موسم مرطوب ہے اور شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی یا رم جھم متوقع ہے۔
کراچی میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم مزید مرطوب رہے گا، آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔