’’قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پی ٹی آئی کی قوم سے معافی‘‘، فیصل واوڈا نے کیا کہا؟

(10 اگست 2025): سابق آرمی چیف قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پی ٹی آئی کے قوم سے معافی مانگنے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پارٹی کی جانب سے قوم سے معافی مانگ لی اور کہا کہ قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینا غلط تھا۔

اسد قیصر کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی کے معافی مانگنے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، رہے گا اور راہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی میں دم ہے تو تسلسل روک کر دکھائے، پاکستان کی ترقی کا یہ سفر ان شااللہ جاری رہے گا۔

https://urdu.arynews.tv/pti-apologizes-to-the-nation-for-granting-extension-to-qamar-bajwa/