ایڈووکیٹ ناصرملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے ہائیکورٹ کے وکیل ناصرملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محسن مقتول ایڈووکیٹ ناصرملک کا رشتےدار ہے ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے جس کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او سولجر بازار تھانہ وقارعظیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار لسبیلہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ناصر ملک نامی وکیل کو دن دہاڑے قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ناصر ملک پر پارکنگ ایریا میں فائرنگ کی گئی، وکیل کو ملزمان نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا جائے وقوعہ سے گولیوں کے کئی خول ملے ہیں۔