مری : مسلم لیگ ن کے تین بڑوں نواز شریف ،شہبازشریف اور مریم نواز کے درمیان اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مری میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، پارٹی امور اور مجوزہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایم پی اے نعیم اعجاز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے حالیہ اقدامات کے نتائج پر بات چیت کی گئی۔
تینوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ مجوزہ قانون سازی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر بھی گفتگو کی گئی۔
خیال رہے جشن آزادی کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تفریحی مقام مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم 14 اگست کو اس پابندی سے فیملیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں مال روڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔