ایک ساتھ 2 چھٹیاں! عوام کے لئے بڑی خوشخبری

28 اگست کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ، اس طرح شہری 13 اور 14 اگست کی دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست 2025 بروز بدھ مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ضلعی مجسٹریٹ کے دفتر سے 12 اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چھٹی کا اطلاق وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں پر ہوگا، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس سے مستثنیٰ ہوں گے تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور ہسپتال معمول کے مطابق کام کریں گے۔

مزید پڑھیں :  ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹی مقامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں اور تیاریوں کے پیش نظر دی گئی ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ نے ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن وفاقی وزارتوں، محکموں اور میڈیا کو جاری کیا جائے تاکہ عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، اس طرح اسلام آباد کے شہری 13 اور 14 اگست کو دو مسلسل چھٹیاں منائیں گے۔

ویزا اور امیگریشن سے متعلق خبریں