جنوبی افریقا کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیولڈ بریوس نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سابق کپتان فاف ڈوپلیسز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بریوس نے 12 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ڈوپلیسز کا ریکارڈ توڑا ہے۔
نوجوان بیٹر نے 223.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 125 رنز اسکور کیے۔
یہ پڑھیں: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ڈوپلیسز نے 2015 میں جوہانسبرگ کے میدان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 219 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 146 رنز پر ان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا نے 179 رنز کے مجموعی اسکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں پر 161 رنز تک محدود کرکے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔