آئی سی سی کا جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بھارت کے کپتان شبھمن گل کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

شبھمن گل نے تین ٹیسٹ میچز میں 75 کی اوسط سے 754 رنز اسکور کیے جس میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔

نوجوان بیٹر نے سابق کھلاڑی سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

یہ پڑھیں: شبھمن گل نے سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شبھمن گل نے کہا کہ میں جیوری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا اور میری ٹیم کے ساتھی جو اس دلچسپ سیریز کے دوران میرے ساتھ رہے ہیں۔ میں آنے والے سیزن میں اپنی فارم کو جاری رکھنے اور ملک کے لیے مزید نام روشن کرنے کا منتظر ہوں۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز چار بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے کیریئر اور بطور کپتان اہم کامیابی قرار دیا ہے۔