سوئی سدرن گیس نے 14 اگست کو کراچی کے کچھ علاقوں میں 14 گھنٹے کیلئے گیس بندش کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق واٹر بورڈ کی درخواست پر ہارون آباد سائٹ ایریا میں گیس پائپ لائن منتقل ہو گی جس کی وجہ سے گیس کی بندش صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہےگی۔
ترجمان نے بتایا کہ شیرشاہ، سائٹ، جہان آباد، میانوالی کالونی، لاشاری محلہ، میٹروویل، باوانی چالی، پٹھان کالونی، پراناگولیمار، ریکسرکالونی، حسن اولیا، مسلم آباد کے علاقوں میں گیس بند رہےگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا، ہارون آباد، گلبائی، ماڑی پور، ٹکری ولیج، مسلم کالونی میں بھی گیس بند رہےگی۔