جشن آزادی سے ایک روز قبل تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (12 اگست 2025): وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی ہے جب کہ شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مشہور تفریحی مقام مری میں بھی 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/murree-impose-section-144/