بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

راولپنڈی (12 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں وکلا کے ساتھ احتجاج کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹر چینج روانہ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے آج پنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دیا تھا۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی ان کی بھائی عمران خان سے سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-sit-in-protest-with-lawyers-near-adiala/